جنڈ: وولٹیج کی کمی، اچھڑی میں نئے ٹرانسفارمر لگانے کا مطالبہ

جنڈ:تحصیل جنڈ کی یوسی جابہ کے گائوں اچھڑی میں وولٹیج کی کمی، عوام کو سخت مشکلات کا سامنا، 50kv کی جگہ100kv کے ٹرانسفارمر اور اضافی آبادی کیلئے نیا ٹرانسفارمر لگانے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق تحصیل جنڈ کی یوسی جابہ کے گائوں اچھڑی میں 30 سال پہلے بجلی فراہم کی گئی جس کے بعد اپ گریڈیشن کا کام نہ ہو سکا۔ آبادی بڑھنے کے ساتھ ساتھ نئے بجلی کے کنکشن تو لگائے جاتے رہے لیکن نیا ٹرانسفارمر نہ لگایا جا سکا جس کی وجہ سے گرمیوں میں وولٹیج کم ہونے کی وجہ سے عوام کو سخت پریشانی کا سامنا ہے جبکہ الیکٹرانکس اشیاء کا جلنا بھی معمول بن گیا ہے۔ اہلیان علاقہ نے واپڈا و دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے ٹرانسفارمر اپ گریڈ کر کے50kv کی جگہ100kv لگائے جائیں اور اضافی آبادیوں کیلئے نیا ٹرانسفارمر بھی لگایا جائے تاکہ گرمیوں میں وولٹیج کا مسئلہ حل ہو سکے۔