فتح جنگ: پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی سمگلر گرفتار

فتح جنگ :فتح جنگ ترنول روڈ پر ڈھوک حمیدہ چوکی پولیس کے پی کے سے اندرون پنجاب ہیروئن کی بھاری مقدار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی منشیات کے بین الصوبائی سمگلر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 7کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی ۔تفصیلات کے مطابق فتح جنگ ترنول پر ڈھوک حمیدہ پولیس چوکی کے انچارج اے ایس آئی حسنین حیدر نے مخبر خاص کی اطلاع دیگر پولیس اہل کاروں ہیڈ کانسٹیبل سردار عدیل ،قیصر محمود،سہیل محمود،شاہد محمود اور ذوالفقار علی کے ہمراہ پنڈی روڈ پر ناکہ بند ی کر کے کوہاٹ کی جانب سے آنے والی کار نمبری IDG1061کو روک کر تلاشی لی تو کار کے خفیہ خانوں سے 12پیکٹ ہیروئن کے برآمد ہوئے جن کا وزن 7000گرام تھا پولیس نے منشیات سمگل کرنے کے الزام میں محمد اسلم سکنہ بھلوال ضلع سرگودھا کو گرفتار کر کے گاڑی قبضے میں لے لی ہے حالیہ دنوں میں پکڑی جانے والی منشیات کی یہ سب سے بڑی کھیپ تھی جو فتح جنگ ترنول کے راستے کے پی کے سے اندرون پنجاب سپلائی کی جانی تھی پولیس نے ملزم اسلم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے
