فتح جنگ :تحریک لبیک آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی 

فتح جنگ :تحریک لبیک آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی کارکن تیاری کریں اٹک کے تمام حلقوں سے الیکشن لڑینگے ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک لائرز ونگ ضلع اٹک کے امیر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 3سردار راحت علی خان ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے انھوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی افادیت اور اہمیت سے کسی کو انکار نہیں ہے بلدیاتی اداروں سے لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوتے ہیں انھوں نے کہا کہ الیکشن جماعتی ہوں یا غیر جماعتی تحریک لبیک ضلع اٹک بھر میں تما م نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی انھوں نے ٹی ایل پی کے عہدیداروں اور کارکنوں سے کہا کہ عوامی رابطہ مہم تیز کر دیں تحریک لبیک بلدیاتی الیکشن میں بھر پور انداز سے حصہ لے گی ۔