پی ٹی آئی ، ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگا کر افتتاح کر رہی ہے: سلیم شہزاد
کامرہ کینٹ(نما ئندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ضلعی صدر محمد سلیم شہزاد نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے ،مسلم لیگ (ن) کے دور میں منظور کیے ہوئے منصوبوں پر تختیاں لگاکر افتتاح کرنا انصاف کیساتھ بے انصافی ہے ،ویرو،تاجہ باجہ،کامرہ سول آبادی ،قطبہ موڑ سمیت ودیگر ملحقہ آبادی کو سوئی گیس کے کم پریشر کو ٹھیک کرنے کا درینہ مطالبہ ممبر کینٹو نمنٹ بورڈ کامرہ عارف محمود ملک نے سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کو بتایا تھا جس پر سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے خصوصی دلچپسی لیکر سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے منظوری لی اور 1500میٹر لمبائی و 4انچ کی پائپ لائن کا فنڈ سوئی گیس محکمہ کو جمع کراکے باقائدہ افتتاح کیا اور جس کی محنت و کاوش ہے اسی کو کریڈٹ لینا چاہیے ،پی ٹی آئی والے اپنے نئے منصوبے لائے اور مکمل کریں اور افتتاح کریں ہم انکے ساتھ ہیں مگر پی ٹی آئی والوں نے عوام سے کیے ہوئے وعدے پورے نہیں ہورہے تو اس طرح افتتاح کرکے عوام کو بیوقوف بھی نہ بنائیں ۔
