عوام سے کیا گیا ایک ایک وعدہ پورا ہوگا :ملک امین اسلم

کامرہ کینٹ:مشیر ماحولیات ملک امین اسلم خان نے کہا کہ عوام سے کیے گئے ایک ایک وعدہ پورا ہوگا ،عوام کا درینہ مطالبہ تھا کہ سوئی گیس کا پریشر بہت کم تھا اور سردیوں میں پریشر کی کمی کی وجہ سے اکثر لوگ ڈیو ٹی و بچے سکول ناشتہ کیے بغیر چلے جاتے تھے آج وہ مسئلہ حل کروادیا ،ان خیالات کااظہار انہوںنے جتیال موڑ میں سوئی گیس کے فراہمی افتتاح کے بعد قطبہ گائوں میں منعقدہ ایک بڑے جلسے سے خطاب کے دوران کیا اور کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور وطن عزیز کو قرض کے دلدل میں پھنسا دیا مگر اب وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو سنبھالنے کے لیے آگیا ،وزیر اعظم عمران خان کو جوعزت بیرون ممالک سے مل رہی آج تک کسی وزیر اعظم کو نہیں ملی،ایک قربانی ہمارے ابائو اجداد نے پاکستان بنانے میں دی اور ایک قربانی ہم وزیر اعظم عمران خان سے ملکر پاکستان کو بچانے میں دیں گے،اس موقع پر سکوارڈن لیڈر (ر) حاجی مشتاق میر،ملک اعجاز،اشفاق خان ، نمبردارثمر عباس،نمبردارملک آفتاب ،ماما شوکت ،نور خان ،ڈاکٹر خرم حیات ،حاجی دوئوود،تحسین ڈوراسمیت ودیگر کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
