آرڈیننس فیکٹری سنجوال کینٹ میں پولیس کا داخلہ بند کر دیا ، ذرائع

اٹک : پاکستان آرڈیننس فیکٹری سنجوال کینٹ کی انتظامیہ نے اٹک پولیس کا داخلہ نامعلوم وجوہات کی بناءپر فیکٹری حدود میں بند کر دیا ، پولیس کے داخلہ پر پابندی سے پی او ایف سنجوال کینٹ کے ملازمین اور وہاں کے شہری آبادی کو انتہائی مشکلات کا سامنا ، پولیس سے متعلقہ امور میں پی او ایف سنجوال کینٹ انتطامیہ کی ہٹ دھرمی کے سبب وہاں کے ملازمین اور رہائش پذیر افراد رولنگ سٹون بن گئے ، سنجوال فیکٹری گیٹ کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری ہونے پر 15 پر اطلاع کی گئی اس پر تھانہ صدر اٹک پولیس کا عملہ 15 کی کال پر موقع پر پہنچا تو اسے فیکٹری انتظامیہ نے فیکٹری حدود میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا اس پر پولیس کا عملہ بغیر کاروائی کیے واپس چلا گیا بعدازاں متاثرہ شخص نے تھانہ میں موٹر سائیکل چوری کی تحریری درخواست دی تو پولیس نے کسی قسم کی کاروائی سے تاحال انکار کیا ہوا ہے شہری نے اعلیٰ حکام سے اس سلسلہ میں نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
