حکومت پنجاب نے بلدیاتی ادارے تحلیل اور نیا ایکٹ نافذ کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

لاہور(این این آئی) حکومت پنجاب نے بلدیاتی ادارے تحلیل اور نیا ایکٹ نافذ کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سیکرٹری بلدیات کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر لاہور ڈویژن لاہور ڈاکٹر محمدمجتبیٰ پراچہ کو ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہورمقرر کر دیااورانہوں نے اپنے فرائض منصبی کاچارج سنبھال لیا۔علاوہ ازیں ڈویژنل کمشنرز کوتمام میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر، ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنرز کو تمام ڈسٹرکٹ کونسلز کے ایڈمنسٹریٹرز اور ڈسٹرکٹ ڈپٹی ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ کومتعلقہ یونین کونسلز کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا۔