جنڈ :کھنڈا موڑ کے قریب کار اور کوسٹر میں تصادم ،دو افراد جابحق

جنڈ: راولپنڈی کوہاٹ روڈ درسکی سٹاپ کے قریب المناک ٹریفک حادثہ،ایک شخص موقع پر جابحق 3 شدید زخمی ،ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق ۔اٹک پنڈی کوہاٹ روڈ درسکی سٹاپ کے قریب کوسٹر اور کار میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک شخص جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا دونوں گاڑیاں سامنے سے ٹکرائیں اطلاع ملنے ریسکیو 1122 کی 2 ایمبولینسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں لاش اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا کار ڈرائیور زاہد محمود موقع پر جاں بحق ہوا جبکہ زخمیوں میں ایک عورت قاضیہ زوجہ زاہد محمود، نایاب دختر زاہد محمود اور ندیم گل شامل ہیں شدید زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا کار کوہاٹ سے راولپنڈی جا رہی تھی۔