جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں: یاسمین راشد

اٹک : صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عوام کو جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہے ہیں اٹک میں دو سو بستروں پر مشتمل نوزائیدہ بچوں اور خواتین کے ہسپتال کا سنگ بنیاد جلد رکھیں گے ضلع بھر میں تمام ہسپتالوں میں عوام کو ڈاکٹر اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے حکومت پنجاب صوبہ بھر میں غریب عوام کے لیے ہیلتھ کارڈ کا اجراءکر رہی ہے جس سے غریب خاندان ابتدائی طور پر سا ت لاکھ اور چو دہ لاکھ روپے تک مفت علاج کر اسکیں گے ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اور چیئرمین پبلک اکاوَنٹس کمیٹی سید یاور بخاری کی رہائش گاہ پر دورہ کے موقع پر معززین سے بات چیت میں کیا ہے اس موقع پر سابق نگران وفاقی وزیر سید واجد بخاری ، چیئرمین پبلک اکاوَنٹ کمیٹی سید یاور بخاری ، چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان بھی موجود تھے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز نے صحت کے حوالے سے ضلع اٹک میں کیے گئے اقدامات اور سہولتوں کے حوالے سے صوبائی وزیر صحت کو مکمل بریفنگ بھی دی انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک کو بھی صحت محافظ ہیلتھ کارڈ پروگرام میں شامل کر لیاگیا ہے اس پروگرام سے ضلع اٹک میں ایک لاکھ سے زائد افراد کو یہ کارڈ جاری کیے جائیں گے جس سے ان خاندانوں کے لاکھوں افراد اس سہولت سے فائدہ ا±ٹھا سکیں گے ابتدائی طور پر کوئی کارڈ ہو لڈر شہری سات لاکھ بیس ہزارروپے کی رقم سے اپنا یا اپنے خاندان کے کسی فرد کا علاج کرا سکے گا اللہ نہ کر ے اگر اس رقم سے علاج معالجہ مکمل نہیں ہوا تو حکومت مزید سات لاکھ روپے اس مریض کو علاج اور ادویات کی مد میں جاری کر ے گی ڈاکٹر یاسمین راشد نے اسفند بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے دورہ کے موقع پر مختلف وارڈوں کا معائنہ کیا اور مریضوں سے علاج معالجہ کے متعلق دریافت کیا ہسپتال کی بہترین کارکردگی پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایم ایس ڈاکٹر کاشف حسین اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز کی کارکردگی کو سراہا انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے اور دوردراز علاقوں میں عوام کو صحت کی بہتر سہولتیں فراہم کر نے کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں۔