Mon
11
May
2026

اٹک : اٹک شہر میں دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی وقار المدینہ کی آمد ہوئی مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد سے ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) میں ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی جانب سے اسلام کے فروغ کیلئے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا بعدازاں اٹک کے مشہور چائلڈ اسپشلسٹ ڈاکٹر جی اے خان کے گھر شہر بھر کی شخصیات کے درمیان استقبال ماہ رمضان کے سلسلہ میں مدنی حلقہ ہوا رکن شوری نے رمضان شریف کی فضیلت پر مدنی پھول پیش فرمائے تقریب میں رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق ، ڈسٹرکٹ خطیب علامہ غلام محمد صدیقی کے علاوہ اٹک اور گردونواح کی نمایاں سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
