Thu
21
May
2026

جنڈ: اسسٹنٹ کمشنر جنڈ مہر عنصر حیات کا سستا رمضان بازار کا دورہ ،مختلف سٹالوں کا معائنہ ،چیزوں کی کوالٹی اور قیمتیں بھی چیک کیں، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جنڈ مہر عنصر حیات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازاروں میں عوام کو سستی اور معیاری اشیا ء کی فراہمی کی جا رہی ہیں،تمام اشیاء وافر مقدار میں موجود ہیں۔ پنجاب حکومت رمضان میں عوام کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ اشیاء و خورونوش کی کوالٹی اور معیار پر سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ قیمتیں کنٹرول اور معیار کی بہتری کیلئے رمضان بازاروں کا وزٹ کرتے رہیں گے۔ گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر تحصیلدار جنڈ خالد مسعود ستی ، ڈی ایس پی جنڈ محمد اسلم ڈوگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے
