کامرہ کنٹونمنٹ بورڈ سے متعلق عوامی ریفرنڈم میں کینٹ نامنظورکی کامیابی

کامرہ کینٹ:کنٹو نمنٹ بورڈ کامرہ سے متعلقہ عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام عوامی ریفرنڈم کا انعقاد کیاگیا ،جس میں یونین کونسل شمس آباد ،تاجک ،بہادر خان اور سول آبادی قطبہ کے مکینوں نے بڑچڑھ کر حصہ لیا ،جس میں 3174لوگوں رائے حق استعمال کیا ،جس میں کینٹ نامنظور کے لیے 3173اور کینٹ منظور کے لیے صرف ایک ووٹ پڑا ،اس طرح کینٹ بورڈ کامرہ کو بُری شکست کا سامنا کرنا پڑا ،تفصیلات کیمطابق کینٹو نمنٹ بورڈ کامرہ اور یونین کونسل شمس آباد ،تاجک ،بہادر خان کے درمیان  چند سالوں سے حدود تنازعہ چلا آرہا تھا اور کورٹ میں بھی کیس زیر سماعت ہے ،جس کے حوالے سے ایکشن کمیٹی نے عوامی ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ کیا اور جس میں عوام نے بڑچڑھ کر حصہ لیااپنا فیصلہ کینٹ نامنظور کے حق میں دیا اور اس عوامی ریفرنڈم میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی جس میں سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ،بزرگ سیاستدان قاضی خالد محمود ،ایم پی اے جہانگیر خانزادہ ،ضلعی صدر پی ٹی آئی قاضی احمد اکبر خان ،چنگیز خان ،ایڈ وکیٹ و بارکونسل صدر اٹک ملک اسرار احمد ،چئیرمین محمد سعید اعوان ،چئیرمین شیخ عتیق احمد ،وائس چئیرمین ملک محمد نعیم،عجب خان ،سابق نائب ناظم حاجی دائوود،نمبردار ملک ثمر عباس ،نمبردار رستم ،نمبردار محمد شفیق،ملک عامر ،حافظ عابد،کامران سکندر اور ودیگر کونسلران نے بھی اپنے ووٹ کاسٹ کیے اور کینٹ بورڈ کامرہ نامنظور کے لیے ووٹ پول کیے اور اس موقع پر تمام سیاسی لیڈران نے کہا کہ ہم ایکشن کمیٹی کیساتھ ہے اور عوام کیساتھ زیادتی کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے اور اگر کینٹو نمنٹ بورڈ کامرہ نے ابھی بھی ہوش کے ناخن نہ لیے تو انجان بُرا ہوگا اور ایکشن کمیٹی نے جیت کے بعد خوب بھنگڑے ڈالے اور عوام نے ایکشن کمیٹی کے شیخ بابر نواز،ڈاکٹر الطاف حسین قریشی ،امجد بیگ نمبردار ،ذاکر بیگ ،ربنواز (منا)ودیگر کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔