اٹک میں دمہ کے عالمی دن کے موقع پر وا ک اور تقریب

اٹک : دمہ ایک ایسی خطرناک موذی مرض ہے جس میں سانس لینا دشوار ہو جاتا ہے اگر بروقت علاج نہ کرایا جائے تو یہ بیماری جان لیوا بھی ہو سکتی ہے اس بیماری کا علاج بروقت ضروری اور احتیاط لازم ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اٹک ڈاکٹر اسد اسماعیل نے دمہ کے عالمی دن کے موقع پر نرسنگ سکول اٹک میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب میں کیا بعد ازاں اس حوالے سے واک بھی کی گئی انہوں نے کہا کہ ہم محکمہ صحت میں بہتری لانے کے لئے کوشاں ہیں اور ضلع اٹک میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان کی نگرانی میں تمام پروگرام کر رہے ہیں اور انہیں آگے بڑھایا جا رہا ہے اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سعید اختر ڈاکٹر طاہر الرحمان ڈاکٹر نعیم اختر ڈاکٹر اعجاز احمد خان و دیگر سٹاف بھی موجود تھا ڈاکٹر اعجاز احمد خان ڈاکٹر اسد اسماعیل اورڈاکٹر سعید اختر نے دمہ سے بچاو¿ اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے لیکچر دئے مقررین نے کہا کہ دمہ ایک الرجی ہے جو ماحولیاتی آلودگی سے پیدا ہوتی ہے اور اس میں سانس لینے میں مشکل پیش آتی ہے دمہ سے بچاو¿ کے لئے ضروری ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سگریٹ نوشی سے بچا جائے اور اپنا وزن کم رکھیں اگر کسی فرد کو دمہ کی شکایت ہو تو فوری طور پر سرکاری ہسپتال میں اپنا طبی معائنہ کرا کر علاج کرائیں۔
