تعلیم کی شمع روشن کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے: ملک جاوید اعوان/ ملک ریاض الدین

اٹک : سی ای او ایجوکیشن اٹک ڈاکٹر ملک جاوید اقبال اعوان نے کہا ہے کہ اساتدہ ، والدین اور طلبہ تینوں طبقوں پر یہ قومی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حکومتی کوششوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جہالت کے خاتمہ اور تعلیم کے چراغ کو روشن کرنے کیلئے بحیثیت پاکستانی اپنی قومی ذمہ داریاں ادا کریں یہ بات انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول ملہو والی تحصیل پنڈی گھیب میں ایک بڑے تعلیمی سیمینار سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب کی صدارت معروف شخصیت سردار ممتاز خان ماجھیا نے کی جبکہ تقریب سے معروف سیاسی و سماجی رہنما ملک ریاض الدین اعوان ، معروف ماہر تعلیم ملک منہاج الدین اعوان نے بھی خطاب کیا جبکہ رئیس مدرسہ محمد اقبال نے سپاسنامہ پیش کیا سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر ملک جاوید اقبال اعوان نے کہا کہ پنجاب حکومت ضلع اٹک کے دیہی اور شہری علاقوں کے سکولوں پر خطیر رقم خرچ کر کے مفت معیاری تعلیم فراہم کر رہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی علم دوست پالیسیوں کے ذریعے پنجاب میں جہالت کے خاتمہ کے دور رس نتائ ج برآمد ہو رہے ہیں انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ یونین کونسل ملہو والی کے بوائز اور گرلز تعلیمی اداروں کے مسائل و مشکلات کے حل کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف شخصیت سردار ممتاز خان ماجھیا نے علم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ علم کے فروغ کیلئے سرکاری تعلیمی اداروں کے معاون بن کر جہالت کے خاتمہ میں حکومتی کاوشوں پر ہر تعاون پیش کریں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک ریاض الدین اعوان نے کہا کہ جہالت کا خاتمہ میرا مشن ہے اور اس سلسلہ میں تعلیمی اداروں کی بھر پور معاونت اور سرپرستی جاری رہے گی تقریب میں علاقہ بھر سے معززین اور علاقہ کی اہم سیاسی ، سماجی اور تعلیم دوست شخصیات کے علاوہ طلبہ کی بھی کثیر تعداد موجود تھی۔
