عمران کو مشرف کا ادھورا ایجنڈا پورا کرنے کیلئے لایا گیا : صدر علماءکونسل اٹک

اٹک :صدر علما ءکونسل ضلع اٹک حافظ محمد صدیق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو پرویز مشرف کا ادھورا ایجنڈا پورا کرنے کیلئے لایا گیا ہے دینی مدارس کے خلاف حکومتی پالیسی بین الاقوامی قوتوں کا ایجنڈا ہے جو ان شاءاللہ علماء کے ہوتے ہوئے کبھی پورا نہیں ہو گا دینی مدارس خاتمہ کے منصوبے بنانے والے خود عبرت کا نشان بن گئے مدارس قائم ہیں اور انشاءاللہ قیامت تک قائم رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حافظ عبدالحمید خان سے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، سرپرست اعلیٰ حاجی محمد فیضیاب خان ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس صوفی فیصل بٹ اور حافظ عظیم اللہ صدیق بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت دینی مدارس کو وزارت تعلیم کے ماتحت کرنا چاہتی ہے حکومت کو چاہئے کہ پہلے ملک بھر میں اپنانظام تعلیم بہتر کرے اور ان تعلیمی اداروں کی ضروریات پوری کرے دینی مدارس عوام کے تعاون سے خالص اللہ کی مدد و نصرت کے بل بوتے پر چل رہے ہیں جو حکومت سرکاری سکولوں کی ضروریات اور اساتذہ کی تنخواہیں پوری نہیں کر سکتی وہ دینی مدارس کی ضروریات کیونکر پوری کرسکتی ہے دینی مدارس کے خلاف علمائے کرام ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور ان مدارس کی بقاءاور تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
