رمضان سستا بازار نام ہی کا سستا نکلا ،اشیاءغریب کی پہنچ سے دور

اٹک :رمضان سستا بازار نام ہی کا سستا نکلا سبزی فروٹ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں روزہ دار پانی اور نمک سے روزہ کھولنے پر مجبور ہو ئے انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی رمضان شروع ہوتے ہی مبارک مہینے میں ناجائز منافع خوروں نے روزہ داروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے سبزی اور فورٹ کی قیمتیں اتنی بڑھا دی گئیں ہیں کہ روزہ دار مذکورہ قیمتیں سن کر ہی ششدر رہ جاتے ہیں تربوز 50 روپے فی کلو ، خربوزہ 100 سے 150 روپے تک فی کلو ، لیموں 100 سے 120 روپے تک فی پاو ، کیلا 160 روپے درجن ، سیب 120 سے 180 روپے فی کلو اسی طرح اشیائے خوردونوش کی اشیاءکے ریٹ 2 دن کے اندر بڑھا دیئے گئے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ سستا بازار ہو یا سول بازار ہر جگہ عوام کی گردن پر الٹی چھری پھیری جا رہی ہے اور عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے ناجائز منافع خوروں نے اس ماہ مبارک کو نیکیاں کمانے کی بجائے لوگوں کی جیبیں کاٹنے کا مہینہ سمجھ لیا ہے یہ لوگ اخروی جزا و سزا سے بے نیاز ہو کر پیسہ کمانے کی دوڑ میں لگے ہیں اور ضلعی انتظامیہ بھی اس مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔
