جمعیت علماءاسلام تحصیل اٹک کی مجلس عاملہ کی تشکیل 

اٹک :جمعیت علماءاسلام تحصیل اٹک کی مجلس عاملہ کی تشکیل امیر جے یو آئی اٹک حاجی سید زرغن شاہ اور جنرل سیکرٹری ابراہیم فانی کی باہم مشاورت سے مکمل ہو گئی ہے سرپرست اعلیٰ مفتی سید امیر زمان حقانی ، قاری محمد اقبال ، مولانا ظہور قاسمی ، سرپرست قاری محمد طارق ، سینئر نائب امیر مولانا عبدالطیف ، مولانا خلیل احمد ، مفتی عبدالواحد بالترتیب نائب امیر مفتی محمد عرفان ، قاری محمد زبیر ، مولانا غلام اللہ ، مولانا تحسین اللہ کو بالترتیب ڈپٹی سیکرٹری جنرل ، مولانا قاری فخر الدین راضی سیکرٹری اطلاعات شعبہَ نشرواشاعت طارق محمود ضیفی مالیات ابراہیم فانی ، ڈپٹی مالیات علی رحمان بابا اور قاری ثناءاللہ اور محمد عمران کو سالار منتخب کیا گیا ہے اس موقع پر امیر سید زرغن شاہ اور جنرل سیکرٹری ابراہیم فانی نے کہا کہ مجلس عاملہ جماعتی ذمہ داریوں کو تقسیم کرنے کا ایک ذریعہ ہے جماعتی زندگی کا مقصد اور مطلب ہی یہی ہے کہ جماعت کا ہر ہر فرد اس جماعت کی ترقی کیلئے اپنے قائدین کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے جماعت کی خدمت کریں جماعت ہماری ہے اور جماعت کیلئے قربانیاں ہم سب نے دی ہیں انشاءاللہ ہم سب مل کر اس جماعت کی مزید ترقی کیلئے کوشش کریں گے۔