اٹک: تھانہ سٹی میں چیک ڈس آنر پر مقدمہ درج

اٹک: تھانہ سٹی اٹک میں شیر الرحمن ولد میر احمد ساکن نزد مسجد رسول اللہ پیپلز کالونی اٹک شہر نے تحریری درخواست برخلاف محمد عرفان ولد صادق حسین ساکن بجلی گھر والی گلی محلہ چھوئی ویسٹ اٹک دی کہ سائل اور الزام علیہ کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات تھے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے الزا م علیہ نے سائل سے مبلغ 10 لاکھ روپے نقد اپنے کاروبار میں لگانے کی غرض سے لیے تھے۔ رقم مبلغ 10 لاکھ روپے کی واپسی کی بابت الزام علیہ نے ایک عدد چیک حبیب بینک مین برانچ اٹک مالیتی 10 لاکھ روپے سائل کو دیاتھا۔مزید یہ کہ اس نسبت سائل او ر الزام کے درمیان ایک ایگریمنٹ بر اسٹامپ نمبر 5028 مورخہ 27.03.12 روبرو گواہان مسمیان عادل رفیق ولد محمد رفیق اور صادق حسین طے ہواتھا۔ معاہدہ میں یہ بھی شرط موجود ہے کہ سائل جب چاہے اپنی رقم واپس لے سکتا ہے۔ جس بابت سائل نے الزام علیہ کا دیا ہوا چیک متعلقہ بینک سے مورخہ 04.04.19 کو بمطابق شرائط جب کیش کرانے گیا تو اکاؤنٹ Inactive ہونے اور اس میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے چیک ڈ س آنر ہوگیا۔ سائل نے الزا م علیہ کو چیک ڈس آنر ہوجانے کی بابت اطلاع دی تو الزام علیہ نے کچھ مہلت مانگی جس وجہ سے سائل نے اس کو مہلت دی کہ لیکن لیکن مورخہ 21.04.2019 کو جب سائل نے دوبارہ اپنے پیسوں کا مطالبہ کیاتو وہ رقم دینے سے ہی انکاری ہوگیا اور کہا جاؤ جو کچھ کرسکتے ہوکرلو۔ الزام علیہ نے سائل کی امانت میں خیانت کی ہے اور پھر سائل کو ایک Inactive اور خالی اکاؤنٹ کا چیک د ے کر بدنیتی کی ہے اور دھوکہ دیا ہے۔جس پر تھانہ سٹی اٹک کے اے ایس آئی جواد احمد نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
