گرمی کی شدت کے اضافہ ،سکولوں میں چھٹیوں کا مطالبہ

اٹک :گرمی کی شدت کے اضافہ نے طلبہ و طالبات کی شکایات میں اضافہ کردیا روزانہ دور دراز علاقوں سے پیدل سفر کرنے والے طلبہ و طالبات کے والدین کا گرمی کی شدت میں اچانک اضافہ ہونے پر حکومت پنجاب سے فوری طور پر موسم گرما کی تعطیلات کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع اٹک میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے گرمی کی شدت نے اچانک اضافہ کے باعث طلبہ و طالبات کی مشکلات میں بھی اضافہ کردیا ہے روزے دار طلبہ کیلئے روزانہ کئی کئی کلومیٹر پیدا سکول آنا جانا ناممکن ہوگیا ہے ضلع بھر سے والدین نے حکومت پنجاب سے فوری طور پر موسم گرما کی تعطیلات کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔