Mon
11
May
2026

اٹک : اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر عدنان فرید آفریدی نے فوارہ چوک حضرو میں سستے رمضان بازار کا دورہ کیا اور سٹالز و قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کیلئے سخت ہدایات جاری کیں ان کے ہمراہ ٹی ایم او سردار آفتاب احمد بھی موجود تھے ۔ رمضان بازار میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات موجود ہیں ادھر حضرو سستا رمضان بازار میں خریداروں کی عدم دلچسپی اور صورتحال دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ کتنا سستا بازار ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ رمضان بازار کی نسبت باہر شہر میں سستی اشیاء دستیاب ہیں ۔
