پنجاب حکومت کی طرف سے منظور ہونیوالاہسپتال جنڈ بنایا جائیگا: ملک عاصم اعوان

جنڈ( لٹک نیوز) پنجاب حکومت کی طرف سے200 بیڈز پر مشتمل ہسپتال جنڈ میں بنایا جائے گا، اس سلسلے میں ایم این اے میجر طاہر صادق اور ممبر صوبائی اسمبلی ملک جمشید الطاف نے بھرپور کردار ادا کیا اور ان کی کوششوں سے اٹک کیلئے منظور ہونے والا ہسپتال جنڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق دانش پبلک سکول کے ساتھ والی سرکاری زمین پر ہی ہسپتال بنائے جانے کا امکان ہے۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر میجر گروپ ملک عاصم اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قائد میجر(ر) طاہر صادق اور بھائی ایم پی اے ملک جمشید الطاف کی کوششوں سے  پنجاب حکومت نے منظور ہونے والا ہسپتال جنڈ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر 80 فیصد ورک مکمل ہو چکا ہے۔ اس کے لیے دانش پبلک سکول کے ساتھ ہی جنڈ بھی دیکھ لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنڈ میں طبی سہولیت نہ ہونے کے برابر تھیں، شہروں سے دور دراز علاقہ ہونے کی وجہ سے صحت کی سہولیات کیلئے عوام کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ ہسپتال کے بننے سے عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی بنیادی سہولت حاصل ہو گی۔