وفاقی وزیر امین اسلم کا حضرو میں رمضان بازار کا دورہ 

حضرو: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا حضرو میں حکومت پنجاب کی جانب سے لگائے گئے رمضان بازار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر DCO اٹک ، DPO اٹک ، ڈی ایس پی حضرو ،اے سی حضرو سمیت تمام سرکاری افسران بھی موجود تھے ۔ملک امین اسلم نے عوامی شکایات کے ساتھ ساتھ تاجر برادری کے مسائل بھی سنے اور ڈی سی او کو مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت دی ۔ڈی سی او نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ تمام دکانداروں کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ سرکاری ریٹ لسٹ کیمطابق اشیاء کی فروخت یقینی بنائی جائے ۔  ملک امین اسلم حضرو سستا رمضان بازار دورے کے موقع پر پھلوں کے اسٹال پر سیب کو کاٹ کر اس کی کوالٹی چیک کی تو سیب اندر سے خراب نکلے یاد رہے کہ چند روز پہلے عوامی حلقوں کی جانب سے بھی یہ شکایت سامنے آئی تھیں کہ اوپر سے ٹھیک نظر آنیوالے سیب بھی اندر سے گلے سڑے نکلتے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے ڈی سی او کو ہدایت دی کہ گلے سڑے پھل بیچنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کیجائے ۔اس موقع پر ملک امین اسلم کی تحصیل اٹک اور حضرو کے رمضان بازاروں کی دورہ کے موقع پر عام لوگوں اور صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حکومت عام آدمی کے لئے رمضان میں اربوں روپے کی سبسڈی دے رہی ہے  مقامی انتظامیہ روز مرہ بنیادوں پر اشیاء کی قیمتوں اور کوالٹی چیک کرے اور کسی بھی بے قاعدگی پر فورا” کاروائی کرے اور ذمہ داروں کو سزا دے اس سلسلے میں کوئی کوتاہی یا غیر ذمہ داری برداشت نہیں کی جائے گی۔