اٹک: لین دین کے تنازعہ پر پارٹنر نے پراپرٹی ڈیلر کو قتل کر دیا

اٹک: پراپرٹی کا کاروبار کرنے والے نوجوان نے مبینہ طور پر رقم کے لین دین پر اپنے ساتھی کو قتل کر کے لاش بری طرح مسخ کرنے کے بعد کمبل میں لپیٹ کر زمین میں دفن کر دی ، 3 روز بعد شک کی بنیاد پر دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا ، ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے زمین کھود کر لاش برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالہ کر دی مقدمہ قتل درج ، تفصیلات کے مطابق کیری وین پر مزدوری کرنے والے محمد ساجد ولد عمر خان مغل ساکن رنگو نے ایس ایچ او ماڈل پولیس اسٹیشن اٹک سٹی کو تحریری درخواست دی کہ اس کا بھائی افسر خان جو اٹک شہر میں زکریا خان ولد عبدالسلام ساکن تاجک کے ساتھ مل کر پراپرٹی کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہے اور اس نے رہائش بھی زکریا خان کے مکان پیپلز کالونی میں رکھی ہوئی ہے اور اس کے ساتھ اس کے انتہائی ” قریبی مراسم “ ہیں 5 مئی کو اپنے چچا زاد بھائی بشیر حسین ولد راضی خان سکنہ رنگو کے ساتھ اٹک شہر آیا تو اس کی بھائی افسر خان اور زکریا خان سے ملاقات ہوئی بھائی نے بتایا کہ میری کافی بڑی رقم زکریا خان کے پاس پھنسی ہوئی ہے جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں پھر میں اس کی گاڑی پر سوار ہو کر واپس گاﺅں آ گیا دوسرے دن بھائی کو فون کیا تو اس کا فون بند ملا والد اور چچا زاد کے ساتھ بھائی کی تلاش شروع کی تاہم وہ نہ ملا اسے یقین ہے کہ رقم کی لین دین کی رنجش پر زکریا خان نے اپنے دیگر نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ بھائی افسر خان کو قتل کی نیت سے اغواءکر کے نامعلوم مقام پر رکھا ہوا ہے میرے بھائی کو برآمد کیا جائے اس پر انچارج چوکی سٹی اٹک سب انسپکٹر صداقت خان نے زکریا خان کو تفتیش کیلئے بلایا تو اس نے فوراً قتل کا اعتراف جرم قبول کر لیا اس کی نشاندہی پر اس نے بتایا کہ اس نے 5 مئی کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ صفدر خان کو قتل کر کے اس کی لاش کو چائنہ چوک کے قریب کھلے کھیتوں میں دفنا دی تھی اس کی نشاندہی پر کھلے کھیتوں سے لاش برآمد کر کے لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثاءکے حوالہ کر دی گئی جہاں ورثاءنے نماز جنازہ کے بعد لاش آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دی پولیس نے مقدمہ قتل درج کر کے ملزم زکریا خان کا عدالت سے ریمانڈ حاصل کر لیا ہے اور دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
