ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی ماہانہ میٹنگ کاسی ای او کی زیر صدارت انعقاد

اٹک: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد سی ای او ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان کی زیر صدارت منعقد ہوا ہوا جس میں محکمہ صحت کے ضلعی اور تحصیل افسران نے شرکت کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اٹک ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان نے سکینڈری ہیلتھ کیئر کی سطح پر تحصیل و ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی مکمل کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا اجلاس میں ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ ادویات کی فراہمی ، دستیابی اور سٹاک کے علاوہ ہسپتالو ں و مراکز صحت میں صفائی کے معاملات کے ساتھ ساتھ مریضوں کے کارڈ کی ڈیٹا انٹری کے حوالہ سے بھی بحث ہوئی اسی سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان نے ٹی بی ، خسرہ ، ڈینگی ، پولیو و متعدد امراض سے متعلق جائزہ لیا اور موقع پر محکمہ کو درپیش مسائل کو حل کیا انہوں نے شعبہَ صحت کی ٹیم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے افسران اور اہلکاران کی کوششوں اور محنت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے حکم جاری کیا کہ عوام کو بہتر سے بہتر صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
