Sat
16
May
2026

جنڈ : ڈسٹرکٹ پرائس مجسٹریٹ مس رابعہ نے سستا رمضان بازار جنڈ کا دورہ کیا دورے کے دوران اشیاءخوردونوش ، گوشت ، سبزی ، پھل فروٹ کے سٹالوں پر پرائس کنٹرول کمیٹی کی جاری کردہ نرخ لسٹوں کے ساتھ اشیاءخوردونوش کے پیکٹوں کا وزن اور معیار چیک کیا گیا،دوران چیکنگ ڈسٹرکٹ سپیشل پرائس مجسٹریٹ نے اشیاءخوردونوش خرید کر کے لےجانے والے افراد سے معلومات بھی حاصل کیں اور ان کی رائے معلوم کی کہ تاجر پرائس کنٹرول کمیٹی کی جاری کردہ ریٹ لسٹوں کے مطابق اشیاءخوردونوش فروخت کر رہے ہیں یا نہیں ،جس پر خریداروں نے مناسب ریٹ پر اشیاءخوردونوش خرید کر کے لے جانے کی تصدیق کی جس پر انہوں نے سستا رمضان بازار جنڈ کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے وہاں موجود اسٹال ہولڈرز کو معیار اور وزن کی بہتری کے بارے ہدایات جاری کیں۔
