پنڈی گھیب: ڈنڈوں اور پتھروں کے وار سے خاتون شدید زخمی

پنڈی گھیب: مکان میں بکری داخل ہونے کے تنازعہ پر 4 افراد نے ڈنڈوں اور پتھروں کے وار کرکے خاتون کو شدید زخمی کر دیا ، تفصیلات کے مطابق جنت بی بی ساکن ٹانویں نے تھانہ پنڈی گھیب میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ اس نے گاﺅں میں سبزی کی دکان بنا رکھی ہے ایک روز قبل وہ دکان پر موجود تھی کہ اس کی بکری عنایت علی وغیرہ کے گھر چلی گئی جس پر انہوں نے بکری کو مارناشروع کردیا میرے منع کرنے پر عنایت علی ، زمرد خان ، علی عباس اور شہزاد وغیرہ نے ڈنڈوں اور پتھر وں کے وار کرکے مجھے شدید زخمی کردیا اور کہا کہ تم کو بکری چھوڑنے کا مزہ چکھاتے ہیں اور اسی اثنا میں زمرد خان نے میری بھابی سے ہاتھا پائی شروع کردی جس سے اس کی قمیض پھٹ گئی عنایت علی وغیرہ نے باہم صلاح و مشورہ کرکے ہ میں نا حق مضروب کیا اور دکان میں سامان کا نقصان کیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
