حضرو: بینک کے پیسے نکلوانے والا لالچ میں آ کر لٹ گیا
حضرو: حضرو کے بینکوں کے اندر اور باہر نوسربازوں کا راج ، سادہ لوح عوام لٹنے لگے ، حبیب بنک کے اندر سے کاوَنٹر پر موجود لڑکے سے 60ہزار لوٹنے کے بعدکے باہر موجود نوسربازوں نے علاج کیلئے وصول کی گئی رقم29ہزار لوٹ لی ، شہریوں کا ڈی پی او اٹک سے گرینڈ آپریشن کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ماہ مقدس رمضان المبارک میں بھی نورسرباز سادہ لوح افرادکو لوٹ رہے ہیں ، آج جمعہ کو دن ساڑھے 11بجے محمد رضوان ولدمحمد رمضان ساکن دریا شریف حضرو برانچ سے سعودی عرب میں محنت مزدوری کرنے والے بھائی کی طرف سے اپنے علاج کیلئے بھیجی گئی رقم 29500وصول کرنے کے بعد بنک سے باہر نکلا تو3نوسربازوں نے اسے گھیر لیا اور اس سے کہا کہ ہمارے پاس سونا ہے اور ہ میں ایمرجنسی رقم کی ضرورت ہے آپ یہ سونے کے کڑے رکھ لیں اور پیسے ہ میں دیدیں ، متاثرہ لڑکے رضوان نے بتایا کہ اس طرح میں ان کے چکمے میں آگیا اور رقم دیکر کڑے لے لئے اور گھر چلا گیا اور معلوم ہوا کہ یہ سونا نہیں ہے ، انہوں نے بتایا کہ میرے گردے فیل ہیں اور 6سال سے ڈائلاسز کروا رہا ہوں بھائی نے سعودی عرب سے بڑی مشکل سے مجھے علاج کیلئے یہ رقم بھیجی مگر نوسربازوں نے مجھے لوٹ لیا،یاد رہے ایک ہفتہ قبل حبیب بنک کے اندر کاوَنٹر پر موجود لڑکے سے بھی ایک عورت اور دو افراد نے باتوں میں لگا کر 60ہزار روپے لوٹ لئے تھے، ان وارداتوں پر عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں جنہوں نے ڈی پی او اٹک شہزاد ندیم بخاری سے حضرو میں گرینڈ آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔
