حضرو: ملک مالہ سے چار سابق کونسلر پی ٹی آئی میں شامل

حضرو :پاکستان تحریک انصاف ضلع اٹک کے سینئر نائب صدر اشفاق خان کی سربراہی میں یونین کونسل ملک مالہ کے چار جنرل کونسلرز محمد اکرم ،ندیم خان یوتھ کونسلر بہبودی ،خرم خان کوٹکے اور واجد ڈھوک مغلاں کی وفاقی وزیر /مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان کی قیادت میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا اور آمدہ بلدیاتی انتخابات میں اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی اس موقع پر نائب صدر گل زادہ عرف کالا خان ،عامر عتیق کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے تفصیلات کے مطابق سابقہ بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل ملک مالہ سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے والے کونسلران نے امین اسلم کی قیادت میں پی ٹی آئی جوائن کر لی آمدہ بلدیاتی انتخابات میں ملک امین اسلم کی ہدایت پر عمل پیرا ہونگے ہم نے پہلے بھی حلقہ عوام کے مسائل حل کئے اب بھی عوامی مسائل کا حل ہی میری پہلی ترجیحی ہے جن دوستوں نے ہمارے ساتھ شمولیت اختیار کی انہیں کبھی مایوسی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان کی شمولیت اختیار کرنے والوں کو یقین دہانی ۔
