پنڈی گھیب: ملک آفتاب حسین احمدال کی داتا دربار واقعہ کی شدید مذمت 

پنڈی گھیب : مسلم لیگ (ن) احمدال کے راہنماء ملک آفتاب حسین نے کہا ہے کہ داتا دربار لاہور مرجع خلائق ہے جہاں بلاتفریق مذہب و قوم تمام انسان خدا کی رحمتوں کو سمیٹنے اور سکون قلب کیلئے دور و نزدیک سے لوگ جوق در جوق آتے ہیں اور روحانی فیض پاتے ہیں ،جن گمراہ اور شقی القلب حیوان نما افراد نے اس محبت و آشتی کے مرکز پر بے گناہ لوگوں کا قتل عام کیا وہ انسانیت کے جسم پر پھوڑے کی مانند ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستانی معاشرے میں دہشت گرد ایک ناسور کی صورت اختیار کر گئے ہیں پوری قوم اس کینسر زدہ پھوڑے کو اس کی جڑوں سے اکھاڑ باہر پھینکنے کیلئے پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ مزاروں پر جھک کر ووٹ لے کر حکومت بنانے والوں کیلئے داتا دربار پر حملہ انتہائی شرمناک اور ایک ٹیسٹ کیس ہے ۔