سیکرٹری زکوةٰ وعشر پنجاب کا ضلع اٹک میں مختلف رمضان بازاروں کا دورہ 

اٹک : سیکرٹری زکوةٰ وعشر پنجاب عالمگیر احمد خان نے حسن ابدال ،حضرو اور اٹک کے رمضان بازاروں کا دورہ کےا اس موقع پر ان کے ہمراہ متعلقہ تحصیل انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے انہوں نے دورے کے دوران اشیاءخوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا معائنہ کےا اس موقع پر سیکرٹری زکوةٰ نے دکانداروں اور خریداروں سے بھی بات چیت کی اس بار رمضان بازار سابقہ حکومتوں کے بازاروں سے مختلف ہو گا ضلع بھر مےں انتظامیہ قیمتوں میں استحکام اور اشیاءخوردونوش کا اعلیٰ معیار یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اس کے ساتھ رمضان بازار میں دوکانداروں اور خریداروں کو بہترین سہولیات مہیا کی گئی ہیں جو حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ضابطہءاخلاق کے مطابق ہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی جاری رہے گی۔