ٹریفک پولیس اٹک کی ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم جاری
حضرو :ٹریفک پولیس اٹک کی ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی مہم جاری۔انڈس ویلی سکینڈری سکول اٹک کے طلباء و طالبات کو ملٹی میڈیا پروجیکٹر کے ذریعے بریفنگ۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے احکامات اور ڈی پی او اٹک کی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اٹک کی زیر نگرانی انچارج ٹریفک ایجوکیشن اٹک انسپکٹر عثمان نے ٹریفک ایجوکیشن اور روڈ سیفٹی آگاہی مہم کے سلسلے میں انڈس ویلی سکینڈری سکول اٹک کے طلباء و طالبات کو ملٹی میڈیا پروجیکٹر کے ذریعے بریفنگ دی اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے مختلف احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی مہم فراہم کی اور خصوصاً روڈ کراسنگ بارے قوانین سے آگاہ کیا گیا ۔ٹریفک ایجوکیشن اٹک کی طرف سے شہریوں میں بڑے پیمانے پر ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے متعلق مہم جاری ہے اس سلسلے میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد میں ٹریفک قوانین کے حوالے سے شعور اجا گر کیا جا رہا ہے۔اس مہم کو عوامی سطح پر بھر پور پذیرائی مل رہی ہے ۔سول سوسائٹی فورم ڈسٹرکٹ اٹک (رجسٹرڈ) کے چیئر مین منصب دار خان،سر پرست اعلیٰ سمندر خان،ارشد اعوان،حاجی احسان خان،صدیق اعوان،ناصر آرائیں ،مسکین بٹ حافظ نصرت علی خان،ندیم رضا خان و دیگر نے اس بارے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹریفک بارے آگاہی مہم شروع کرنے پر ٹریفک پولیس اٹک کے تمام افسران خصوصاًڈی آئی جی پنجاب،ڈی پی او اٹک،ڈی ایس پی ٹریفک اٹک مسرت عباس،انسپکٹر عثمان کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ اس آگاہی مہم سے حادثات پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور معاشرے پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
