فتح جنگ: ڈاکوئوں نے گرین فارمیسی کے مالک کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا 

فتح جنگ :فتح جنگ میں سٹریٹ کرائم میں اضافہ ،نقاب پوش ڈاکوئوں نے گرین فارمیسی کے مالک کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی موبائل چھین لیا گیا ڈی ایس پی سکندر گوندل اور ایس ایچ او عابد منیر کا نوٹس ،ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت ،تفصیلات کے مطابق فتح جنگ میں کرائم سٹریٹ میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے گزشتہ شب بارہ بجے کے قریب گرین فارمیسی کا مالک رضا احمد اعجاز حسب معمول دکان بند کر کے گھر جار ہا تھا کہ دو نقاب پوش موٹر سائیکل ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر اس سے ایک لاکھ 85ہزار روپے نقدی ،ڈیڑھ لاکھ روپے مالیتی آئی فون دیگر کاغذات حتی کی گھر کیلئے لے جانی والی ادویات بھی چھین لیں قبل ازیں متعدد افراد سے موٹر سائیکل ڈاکوئوں کا گروہ موبائل فون چھین چکا ہے ڈی ایس پی سکندر گوندل اور ایس ایچ او عابد منیر نے سٹی فوری طور پر سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس چوکی سٹی کے عملے کا ہدایت کی کہ ڈکیتی میں ملوث ملزما ن کو جلد از جلد گرفتارکیا جائے