فتح جنگ : فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا بھی افتتاح 

فتح جنگ  :فتح جنگ کی عوام کیلئے فٹ بال ٹورنامنٹ کی شاندار کامیابی کے بعد فتح جنگ کے سپورٹس سٹیڈیم میں گزشتہ روز فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا بھی افتتاح کردیا گیا ہے، پہلے میچ کی افتتاحی تقریب میں سردار محمد علی خان مہمان خصوصی تھے جبکہ سردار کنول رضا خان، سردار افتخارخان، ملک کامران خاکی، ملک عثمان، سردار ناصرخان شہرائے سعد اللہ، سید وجاہت علی شاہ، قاضی گلزار حسین اور ملک احسان بھی شریک تھے، میچ کی افتتاحی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے سردار محمد علی خان نے کہا کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ہم مسلسل کام کررہے ہیں جلد ہی سپورٹس سٹیڈیم فتح جنگ کی تعمیر کیلئے بھی خوشخبری سامنے آئے گی، کرکٹ کے میدان میں فتح جنگ زر خیز زمین ہے، اس گرائونڈ میں کھیلنے والے حماد اعظم بھی قومی کھلاڑی بن چکے ہیں۔