پیپلز پارٹی نے ہر دور میں آمریت کے خلاف جہاد کیا :سردار ناصر خان بنگو

باہتر :پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدرسردار ناصر خان بنگو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے جس نے ہر دور میں آمریت کے خلاف جہاد کیا چوری کھانے والے مجنوں پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتے چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹواور ڈویژنل صدر سردار سلیم حیدر خان کی قیادت میں پارٹی کو مزید متحرک کریں گے پیپلز پارٹی وڈیروں اور جاگیر داروں کے مقابلہ میں غریب اور محروم طبقہ کیلئے ڈھال ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ڈویژن میںمزید مستحکم ،منظم اور عوامی سطح پر مقبول بنانے کے لئے کارکن پوری طرح متحرک ہیں اور انشاء اللہ پارٹی کو ایک بار پھر ڈویژن میںسب سے بڑی اور منظم سیاسی قوت بنا ئیں گے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں ایک بار پھر ملک کی سب سے بڑی منظم سیاست قوت بن کر ابھرے گی آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہے انشاء اللہ غریب عوام کے تعاون و حمایت سے بلاول بھٹو اس ملک کے وزیر اعظم بن کر اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور عظیم والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ادھورے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہوئے وطن عزیز کو دنیا کی عظیم اور ترقی یافتہ قوت بنائیںگے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہی واحد سیاسی جماعت ہو جو معاشرے کے مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کرتی ہے جو ایک نظرئیے فکر اور سوچ پر قائم ہے پیپلزپارٹی ورکروں کی جماعت ہے جس کی بنیادوں میں شہید قائدین اور شہید کارکنوں کا خون شامل ہے انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے علاقے کے غریب عوام کی خدمت کریں گے اور شہید بھٹو ،شہید بی بی اور چئیرمین بلاول بھٹو کے مشن کو آگے بڑھانے پارٹی کو علاقے میں منظم مضبوط اور مقبول بنانے کے لئے بھر پور جدوجہد کریں گے۔