خونی روڈ کوہاٹ راولپنڈی کو دو رویہ کیا جائے:عوامی حلقے

مٹھیال:کوہاٹ راولپنڈی خونی لاوارث شاہراہ کو دو رویہ کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے قریبی دوست سید رلفی بخاری نے ماڑی تحصیل جنڈ میںاور اٹک سالانہ فیسٹیول 2011میلہ پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اس مین شاہراہ کو دو رویہ کرنے کے اعلانات کیے تھے لیکن ابھی تک کوئی عمل دوآمد نہیں ہو سکا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا اٹک آمد پر فتح جنگ تا پنڈی گھیب اور پنڈی گھیب تا بسال روڈ کی تعمیر کا نوٹیفکیشن جاری کرنے اور کوہاٹ راولپنڈی خونی شاہراہ کو نظر انداز کرنے پر سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہو گئی سوشل میڈیا پر عوام منتخب نمائندوں سمیت دیگر متعلقہ حکام کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں فتح جنگ پنڈی گھیب روڈ کا کریڈٹ بھی صوبائی وزیر (ر) کرنل انور اور ایم پی اے یاور بخاری کی سوشل میڈیا ٹیم اپنے اپنے قائد کو دے رہی ہے اس مین کوہاٹ راولپنڈی خونی شاہراہ کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر عوام علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور سوشل میڈیا پر حلقہ کے منتخب نمائندوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے لاوارث تحصیل جنڈ کی اس شاہراہ کو دو رویہ کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ہے۔
