رمضان المبارک میں مستحق افراد کی ضروریات کاخیال رکھنا چاہیے: سیٹھ نثار احمد 

 پنڈی گھیب: الحاج سیٹھ احمد خان مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے ان کے صاحبزادے معروف سماجی شخصیت اور صرافہ بازار پنڈی گھیب کے صدر سیٹھ نثار احمد کے زیر اہتمام گذشتہ کئی برسوں سے ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں جامع مسجد عمر فاروق میں افطار دستر خوان کا اہتمام کیا جا تا ہے جس میں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں مستحقین شر یک ہوتے ہیں گذشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیٹھ نثار احمد نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں صبرو برداشت اور عفو درگذر کا درس دیتا ہے یہ مقدس مہینہ اللہ پاک کی رحمتوں کو لوٹنے اور گناہوں کی معافی اور بخشش کا ذریعہ ہے اس مہینے میں اللہ پاک نیکیوں کا اجر کئی گنا بڑھا دیتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس مہینے میں ہمیں مستحق افراد کی ضروریات کا بڑھ چڑھ کر خیال رکھنا چاہیے اور انکی مدد کرنی چا ہیے ۔