اٹک کی عوام جس طرح میجر طاہرصادق سے پیار کرتی ہے:ظاہر خان

اٹک :رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے پاکستان میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے جو ریکارڈ قائم کیا ہے وہ تاریخ کا حصہ ہے انہوں نے ضلع اٹک سے قومی اسمبلی کی دونوں نشستوں اور پنجاب کی ایک نشست بیک وقت تاریخ ساز کامیابی حاصل کر کے جو تاریخی فتح حاصل کی ہے وہ کسی اور سیاستدان کے نصیب میں نہیں ہے اٹک سمیت ملک بھر میں تمام سیاستدان اپنے مخصوص حلقوں تک محدود یا مقبول ہیں حلقہ سے باہر کوئی سیاستدان اس طرح مقبول نہیں جس طرح میجر طاہر صادق مقبول ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین دانیال گروپ ہانگ کانگ ظاہر خان نے سابق امیدوار پنجاب اسمبلی معروف بزنس مین ممریز خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اٹک کی عوام جس طرح میجر طاہرصادق سے پیار کرتی ہے اس طرح کا پیار اور عزت کسی دوسرے کو حاصل نہیں میجر طاہر صادق نے اپنے دور نظامت میں 2002 ء کے عام انتخابات میں اٹک سے قومی اسمبلی کی تینوں نشستوں پر اپنے گروپ کے امیدواران ملک اللہ یار خان مرحوم، ملک امین اسلم اور اپنی بیٹی چیئر پرسن ضلع کونسل ایمان طاہر کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا بعدازاں اپنی بیٹی ایمان طاہر کا استعفیٰ دلا کر اس نشست سے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کو 2004 ء میں بھاری اکثریت سے رکن قومی اسمبلی منتخب کرایا جو بعدازاں وزیر اعظم منتخب ہوئے انہی انتخابات میں اٹک کے 5 صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں سے 4 پر ان کے گروپ کے شہید کرنل شجاع خانزادہ، کرنل ملک محمد انور خان، سردار محمد علی خان اور پیر عباس محی الدین مکھڈ شریف بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے اور ایک امیدوار نے محض 20 وٹوں سے شکست کھائی، اسی طرح 2008,2013 اور 2018 ء کے عام انتخابات میں بھی ان کا گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوا میجر طاہر صادق نے جو معمار اٹک اور تعلیمی شعبہَ میں سر سید احمد خان کے طور پر مشہور ہیں نے 2 یونیورسٹیاں ، 500 سے زائد سکولوں کی اپ گریڈیشن، 30 ہزار سے زائد افراد کو روزگار کی فراہمی، بجلی، سوئی گیس، سڑکوں ، گلیوں ، نالیوں ، پینے کے صاف پانی، نئے سکول و کالجز کے قیام کے علاوہ ایسی کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جس میں ڈی سی او اور ڈی پی او عوامی شکایات پر تھر تھر کانپتے تھے اور عام آدمی کو ان تک بغیر کسی رابطہ اور سفارش کے رسائی حاصل تھی اسی کی بدولت انہوں نے 2018 ء کے عام انتخابات میں پاکستان میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے ان صاحبزادی چیئر پرسن ایمان طاہر بھی عوامی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہے میجر طاہر صادق کو وفاقی وزیر نہ بنا کر عمران خان نے سنگین غلطی کی ہے جس کا خمیازہ حکومت کو جلد بھگتنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ ہم ضلع اٹک کی تعمیر و ترقی کے لیے ہمہ وقت میجر طاہر صادق کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہی کی کاوشوں سے تحریک انصاف کو عزت ملی ہے ہم انشاء اللہ کوشش کریں گے کہ اس سے زیادہ عزت ضلع اٹک ملے اس موقع پر سیاسی و سماجی اور بزنس مین ممریز خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کہا کہ میجر طاہر صادق ایک فرد نہیں شخصیت کا نام ہے اور ان کے کردار، عوامی خدمت کے جذبہ اور صلاحیتوں کا اعتراف نہ صرف اپنے بلکہ دشمن بھی کرتے ہیں ۔
