اٹک: صحت انصا ف کا رڈ کے اجراء میں غریب عوام خوار 

اٹک :صحت انصا ف کا رڈ کے اجراء میں غریب عوام خوار ، ادارہ کے ملا زمین نے ٹرخا ءو پالیسی اختیا ر کر رکھی ہے تفصیل کے مطا بق اٹک کے نو احی قصبہ بو لیا نو ال کے محمد نو از ولد محمد اکرم خان نے ڈی سی اٹک کو درخو است دی کہ صحت انصا ف کا رڈ جا ری کر نے والے دفتر میں صبح 7بجے آیا رفتہ رفتہ تقریباً اڑھا ئی تین سو خوا تین و حضرا ت کی تعداد ہو گئی دو کمپیوٹر کلرک اور لڑکیوں نے آپس میں ہنسی کھیل شروع کر رکھا ہے ۔ خو اتین و حضرا ت میں 60سے 80سالہ بوڑھے ہیں ساڑھے دس بجے حکم اپیل کے بعد جب شنا ختی کا رڈ کے ہمرا ہ اند ر پہنچا تو متعلقہ نو جو ان کلرک جو لڑکی ملا زم سے محو گفتگو تھا تا ہم کچھ دیر بعد شنا ختی کا رڈ دیا کمپیو ٹر پر انگلیا ں ما رنا شروع کر دیں تقریباً دس منٹ بعد کہنے لگا آپ کا نا م ہما رے پا س نہیں ہے اور چمچہ گیر ملا زم نے با ہر نکا ل دیا ۔ درخو است گزار نے وا قعا ت لکھ کر جمعرا ت کے ہی روز ڈی سی اٹک اور وزیر اعلیٰ پنجا ب عثما ن بزدار کو درخوا ستیں برائے ضروری کاروائی دے دیں ۔