حضرو: ہرو پل پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر،2 بھائی جاں بحق

حضرو :جی ٹی روڈ ہرو پل خطرناک موڑ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکرجس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 2 بھائی موقع پر جاں بحق ہو گئے ،اطلاع ملنے ریسکیو1122حضرو کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی،لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد تحصیل ہسپتال حضرو منتقل کر دیا،جاں بحق ہونے والوں میں22 سالہ محمد فرحان ولد خالد محمود اور26 سالہ محمد ریحان ولد خالد محمود شامل ہیں،جاں بحق ہونے والوں کا تعلق شمس آباد گاو¿ں سے ہے۔