Thu
21
May
2026

پنڈی گھیب :پنڈی گھیب کے نواحی علاقہ کھوڑ کمپنی سے چور ایک ٹریکٹر اور دو بیٹریاں لے اڑے، ٹھیکیدار پرویز خان سکنہ شیخوپورہ نے چوکی پولیس کھوڑ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس نے کمپنی گارڈن کھوڑ میں بسلسلہ ٹھیکہ اپنی مشینری اور لیبر لگائی ہوئی ہے مورخہ 14 مئی کی شام افطاری کرنے کیلئے رہائش گاہ پر گیا واپس آکر دیکھا تو اس کا ٹریکٹر مالیتی گیارہ لاکھ، بیس ہزار روپے اور دو بیٹریاں مالیتی پچیس ہزار روپے غائب تھیں سائل نے شبہہ کا اظہار کیاکہ اس کا ٹریکٹر اور دیگر سامان مظہر خان اور مبین خان نے چوری کیا ہے ۔
