حسن ابدال: مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی

حسن ابدال :اشیائے خوردونوش  مہنگے داموں فروخت کرنے والوں والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا.۔نائب تحصیلدار ملک عبد الرشید نے شہر کے مختلف علاقوں میں  چھاپے مارتے  ہوئے14000  کے جرمانے کیے جبکہ متعدد دکانداروں کو وارننگ  دی گئی۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے بابرکت مہینے  میں عوام کو اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فراہمی یقینی بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے  چیکنگ  کا سلسلہ جاری  ہے۔ نائب تحصیل دار حسن ابدال ملک عبدالرشید  نے گزشتہ روز ز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور  پھل فروش اور کریانہ  سمیت دیگر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کے نرخ نامے چیک کیے۔ انہوں نے مقررہ نرخوں سے زیادہ  قیمت وصول کرنے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے ہوئے 14 ہزار 500 سے زائد کے جرمانے بھی کیے۔  اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کو سستی اشیاء ضرورت کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو سستی اشیاء فراہم کرتے ہوئے رمضان المبارک کے مہینے میں انہیں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔  انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مقرر نرخوں سے زیادہ قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ تحصیل حسن ابدال کے مختلف علاقوں میں  روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی نگرانی خود اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال کی جانب سے کی جا رہی ہے۔  اور جہاں کہیں بھی زائد قیمت  وصول کرنے کی شکایت سامنے آئی آئی تو وہاں فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ کہ شہر کے مختلف علاقوں میں زائد قیمت وصول کرنے والوں کو کو 14500 سو روپے کے قریب جرمانے کیے گئے ہیں  اور اگر آئندہ  بھی کسی نے نے قانون کی خلاف ورزی  کی تو اسے بھی بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔