باہتر،ڈبہ پیروں اور جعلی عاملوں کی چیرہ دستیاں عروج پر

 باہتر :باہتر،ڈبہ پیروں اور جعلی عاملوں کی چیرہ دستیاں عروج پر ، عامل اورڈبہ پیر سادہ لوح عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں جادو ٹونے کے نام پر کئی گھروں کو اجاڑ چکے ہیں جعلی پیروں اور عاملوں میں خواتین بھی شامل ہیں جو اس مکروہ دھندے میں ملوث ہیں ایک سروے کے مطابق تحصیل فتح جنگ کے دیہات میں درجنوں جعلی پیر اور عامل سادہ لوح عوام کو لوٹ رہے ہیں یہ عامل اور جعلی پیر لوگوں کو سبز باغ دکھا کر ان سے ہزاروں روپے بٹورتے ہیں مالی پریشانیوں اور دیگر مسائل کا شکار ضعیف الاعتقاد مرد و خواتین ان عاملوں کے ہاتھوں لاکھوں روپے کی جمع پونجی گنوا چکے ہیں پسند کی شادی ،مالی پریشانیاں دور،بانڈ نمبربتانے کے علاوہ کالا جادو ٹونے کا نا م پر لوگوں کو ورغلایا جاتا ہے عوام کی پریشانیوں کا فائدہ اٹھا کر ان کو نفسیاتی طور پر زیر اثر کیا جاتا ہے چلہ کشی کے نام پر الگ سے رقم بٹوری جاتی ہے اس مکروہ دھندے میں مردوں کے علاوہ خواتین بھی شامل ہیں جو لوگوں کی پریشانیوں کا فائدہ اٹھا کر اپنا کاروبار چمکائے ہوئے ہیں عاملوں نے کئی گھر اجاڑدئیے ہیں یہ عامل اور جعلی پیر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں عوامی حلقوں نے علمائے کرام اور مشائخ عظام سے اپیل کی ہے کہ ایسے جعلی پیروں اور عاملوں کے بارے میں عوام میں شریعت کے مطابق شعور اجاگر کریں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی عاملوں اورڈبہ پیروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے ۔