کمسن حذیفہ قتل کیس: فتح جنگ کے شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ 

فتح جنگ  :کمسن حذیفہ کے قتل اور زیادتی کے خلاف نماز جمعہ کے بعد فتح جنگ کے شہری سڑکوں پر نکل آئے ظلم و بربریت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ ہزاروں افراد کی شرکت ،حذیفہ کے والدین تنہا نہ سمجھیں پورا شہر ان کے ساتھ کھڑا ہے ظالم کو کیفر کردار تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے سیاسی و مذہبی راہنمائوں کا احتجاجی مظاہرہ سے خطاب ،فتح جنگ میں سات سالہ بچے حذیفہ کیساتھ ہونیوالی زیادتی اور قتل کیخلاف کے خلاف نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی مرکز ی چوک(عاشقان رسول) چوک پر پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کی شکل اختیار کر گئی احتجاجی مظاہرے سے ،ایم پی اے سردار افتخار احمد مٹھو خان،ن لیگ کے راہنماء سردار احسن علی خان،پیر سید قاسم شاہ سیالوی،سابق چیئرمین بلدیہ ملک عابد دائود،سابق کونسلرحاجی محمد اعظم،علامہ  رہنما جماعت اسلامی سردار امجد، سردار پھتی خان، ایاز خان بالڑہ،رہنما منہاج القرآن امجد خان قادری، رہنما تحریک لبیک ذوالفقار حیدری،علامہ عرفان القادری،مولانا مقصود اعوان،حاجی ساجد،علامہ بلال حیدر حسان، پروفیسر اشتیاق ندیم ، رضی طاہر ،انجمن تاجران کے صدر حاجی ملک محمد تاج نے بھی خطاب کیا ، ممبرصوبائی اسمبلی سردار افتخار احمد خان نے کہا کہ حذیفہ کے معصوم بچہ صرف افتخار عامر نہیں بلکہ ہم سب کا بچہ تھا، ہم سب مل کر انصاف کے حصول کیلئے نکلے ہیں، امید کرتے ہیں عدالت میں بھی حذیفہ کو انصاف ملے گارہنما مسلم لیگ ن سردار احسن نے کہا کہ ہم مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہماری ذات پر کیچڑ اچھالا جارہا ہے، مگر سن لیں جب تک قاتل عبدالحئی اپنے انجام کو نہیں پہنچتا ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، میں قدم سے قدم ملا کر حذیفہ کے والد کے ساتھ کھڑا ہوں، معروف مذہبی شخصیت پیر سید محمد قاسم شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ معصوم حذیفہ کے والدین کے درد کو ہم نہیں سمجھ سکتے، پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی قتل ہوا، درندہ صفت انسان نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، ایسا شخص کسی رعایت کا مستحق نہیں، اہلیان فتح جنگ نے آج ثابت کیا کہ وہ ظلم کے خلاف ہیں، اور مظلوموں کے ساتھ ہیں ، اپنے خطا ب میں کوآرڈینیٹر تحریک انصاف ملک کامران خاکی نے کہا کہ حکومت ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے، ان شاء اللہ جلد انصاف کا بول بالا ہوگا،سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک عابد دائود نے اپنے خطاب میں متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی، حذیفہ کیس کو شروع دن سے لے کر چلنے والے کونسلر بلدیہ حاجی اعظم نے کہا کہ کچھ لوگ ہمارے گواہوں اور متاثرہ خاندان کے ساتھ چلنے والے افراد کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے اور ان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، اسکے باوجود کوئی بھی گواہ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، مقررین نے پولیس کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 9دن کے اندر قاتل کی نشاندہی کرنے پر ڈی پی او اٹک اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے،مظاہرے کے اختتام پر متاثرہ فیملی کو مشتاق چھاچھی ایڈووکیٹ نے1لاکھ جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے 50ہزار روپے دیئے، جبکہ علمائے کرام ، تاجر برادری، مشائخ عظام، سماجی کارکنان اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔