کامرہ: نامعلوم افراد سیلز مین سے ڈیڑھ لاکھ چھین کر فرار

کامرہ کینٹ:غریب سیلز مین کامرہ قطبہ موڑ میں نجی بینک کو 150000ہزارروپے آن لائن کرنے آیا تو تین نامعلوم افراد نے پسٹل و چاقو کے زور پر دن دیہاڑے شفقت نامی شخص سے 150000ہزارروپے نقدی لیکر باآسانی سے کار میں سوار ہوکر رفو چکر ہوگئے،تفصیلات کیمطابق نجی کمپنی کا ملازم شفقت ایچ بی ایل برانچ کامرہ قطبہ موڑ میں 150000ہزار روپے آن لائن کرنے آیا تو بینک ملازم نے کہا کہ باہر سے شناختی کارڈ کی کاپی کراکے لائو جب کاپی کراکے واپس کمپنی گاڑی سوزکی ڈالاکے پاس پہنچا تو آگے سے نامعلوم افراد نے پسٹل اور چاقو تان کرکہا کہ پیسے نکا لو ورنہ جان سے ماردیںگے جس پر شفقت سے زبر دستی اور اسلحے کی زور پر 150000ہزار روپے لیکر تین نامعلوم افراد کار میں بیٹھ کر باآسانی فرار ہوگئے جس پر شفقت نے پولیس چوکی ہٹیاں تھانہ حضرو کو درخواست دے دی جس پر کاروائی شروع کردی گئی اور ایک نامعلوم ڈکیٹ کی سی سی فوٹیج بھی پولیس نے حاصل کرلی یاد رہے کہ اس احساس ایریا میں اس قسم کی کئی وارداتیں ہوچکی ہے مگر تاحال کوئی گینک نہیں پکڑا جاسکا جسکی وجہ سے کامرہ کینٹ ،قطبہ موڑ ،سول آبادی کے مکین سخت خو فزادہ ہیں اور چند دن پہلے بھی ایک لیڈیز سے قیمتی موبائل چھین لیا گیا تھا ،اور کارلیفٹنگ اور موٹر سائیکل کی چوری کی وارداتیں تو روز مرہ کا معمول ہے ،
