ڈسٹرکٹ کونسل اٹک کی طرف سے جاری ہونیوالے تمام ٹینڈر منسوخ

اٹک: ڈسٹرکٹ کونسل اٹک کے تمام ٹینڈرز کینسل کر دیئے گئے، ذرائع کے مطابق مبینہ بے قاعدگیوں اور ٹھیکوں کی بندر بانٹ کے الزامات کی حقیقت کے مد نظر رکھتے ہوئے ضلع کونسل اٹک کے تمام ٹینڈر کینسل کر دیئے گئے۔ یاد رہے کہ یہ ٹھیکے سابقہ ضلعی حکومت نے اپنے اقتدار کے آخری دن نہایت اجلت میں اپنے من پسند ٹھیکیداروں میں بانٹے تھے جس پر ضلع کونسل کے باقی ٹھیکیداروں اور عوام کو سخت تشویش تھی کہ حکومت کا پیسہ کرپشن کی نظر ہو رہا ہے جس پر جملہ ٹھیکیداران نے ڈپٹی کمشنر اٹک اور وزیراعلی پنجاب کو تحریری درخواست میں انکوائری کرنے کی استعدا کی تھی ڈپٹی کمشنر نے ایڈمنسٹریٹر کا رول سنبھالتے ہی فوری ایکشن لے کر کمیٹی تشکیل دی جس نے معاملے کی پوری تحقیقات کی تاکہ عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ کرپشن کی نظر ہونے سے بچایا جائے۔ مبینہ تحقیقات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر اٹک نے تمام ٹینڈرز کینسل کر دیئے جس کو عوامی حلقوں میں بہت سراہا جا رہا ہے اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان بے ضابطگیوں میں ملوث تمام افسران اور متعلقہ نمائندوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
