جنڈ:مہنگے داموں سبزی فروٹ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی 

جنڈ:خالد مسعود ستی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ جنڈ نے تھانہ انجرا کی حدود میں مہنگے داموں سبزی وفروٹ فروخت کرنے پر دکاندار عرفان اور عمران کے خلاف بجرم زیر دفعہ 3/7پرائس کنٹرول ایکٹ درج رجسٹرڈ کر لیا عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ مہنگے داموں سبزیاں و فروٹ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی احسن اقدام ہے۔  لیکن حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ مہنگائی کو کنٹرول کر کے عام دیہاڑی دار طبقے کو ریلیف فراہم کرے۔