فتح جنگ: پولیس چوکی ڈھوک حمیدہ کی کاروائی ،منشیات برآمد

فتح جنگ :پولیس چوکی ڈھوک حمیدہ کی کاروائی کروڑوں روپے کی بھاری مقدار میں ہیروئین خیبر پختونخواہ سے پنجاب سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ایک ہی خاندان کی دو خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی ڈھوک حمیدہ کے انچارج اے ایس آئی راجہ حسنین حیدر،ہیڈ کانسٹیبل سردار عدیل اکبر،رضوان اور قیصر محمود نے دوران ِ ناکہ بندی بھاری مقدار میں منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی عوامی حلقوں نے پولیس چوکی ڈھوک حمیدہ کی کارکردگی کو سراہا ۔