حذیفہ قتل کیس :ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے: شہریار نواب 

فتح جنگ: حذیفہ قتل کیس خصوصی عدالت میں چلا کر ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دے کر لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے ہماری تمام تر ہمدردیاں مظلوم خاندان کے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار نوجوان سیاسی راہنماء شہر یار نواب خان رئیس اعظم گڑھی حسو خان نے صحافیوںسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ معصوم حذیفہ کے قتل سے نہ صرف فتح جنگ شہر بلکہ پورا علاقہ سوگوار ہے ہماری تمام تر ہمدریاں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیںگزشتہ روز ہونے والے احتجاجی مظاہرہ میں ہزاروں افراد کی شرکت سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ فتح جنگ کے عوام مظلوم کے ساتھی ہیں حق کیلئے آواز اٹھاتے ہوئے کوئی جھجک محسوس نہیں کرتے انھوں نے کہا کہ حذیفہ قتل و زیادتی کیس خصوصی عدالت میں بھیجا جائے تاکہ ملزم جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم ہو انھوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر اتنے بڑے واقعہ کو نوٹس نہ لینا انتہائی قابل افسوس ہے چیف منسٹر اور دیگر اعلیٰ حکام اس دوران اٹک بھی آئے لیکن کسی کو بھی یہ توفیق نہ ہوئی کہ وہ متاثرہ خاندان کے پاس آکر ہمدردی کا اظہار کرتے۔  انھوں نے کہا کہ اس طرح کا واقعہ اگر لاہور میں ہوتا تو پوری انتظامیہ اور حکومت مظلوم خاندان کے پاس پہنچ جاتی انھوں نے کہا کہ معصوم حذیفہ کے قتل سے ہر باپ کا دل دکھی ہے شہریار نواب خان نے مطالبہ کیا کہ معصوم حذیفہ قتل کیس خصوصی عدالت میں بھیجا جائے ملزم کو سخت سے سخت سزاد ے کر متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے ۔