حسن ابدال:ملک لوٹنے والے آج عوام کے خیرخواہ بن رہے ہیں:اکبر تنولی

حسن ابدال:ملک لوٹنے والے آج عوام کے خیرخواہ بن رہے ہیں.۔ نون لیگ اور پیپلزپارٹی نے اس ملک کی معیشت کو نچوڑ کر رکھ دیا ہے جسے درست کرنے میں وقت لگے گا۔ حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے دعویداروں کو عوام نے ماضی میں بھی مسترد کیا اور آئندہ بھی انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور امیدوار صوبائی اسمبلی اکبر خان تنولی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج ملک معاشی لحاظ سے مشکلات کا شکار ہے جس کی ذمہ داری سابق حکومت پر عائد ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو درست کرنے کے لئے کوشش کر رہے ہیں اور آنے والا وقت پاکستان کی عوام کے لئے آسانیاں لے کر آئے گا انہوں نے کہا کہ ہم جھوٹے دعوے کرنے اور جھوٹی معیشت کی تصویر عوام کو دکھانے کے بجائے حقیقت پسندی سے کام لے رہے ہیں اور عوام کو حقیقت بتا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان کے عوام عمران خان اور موجودہ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے اعلان کرنے والوں کو ماضی کی طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔اکبر خان تنولی نے کہا کہ آج پاکستان کے حالات تبدیل ہو چکے ہیں اور ملکی معیشت کا پہیہ درست سمت چلایا جا رہا ہے مگر اس میں کچھ وقت درکار ہوگا اور پاکستان کے عوام بھی حکومت کی مشکلات کو سمجھتے ہوئے اس کا ساتھ دے رہے ہیں ہیں پاکستان کے عوام نے ملک لوٹنے والے چوروں کو ماضی میں بھی مسترد کیا اور آئندہ بھی انہیں مسترد کر دیا جائے گا۔
