کامرہ: کار لفٹر رنگے ہاتھوں سی آئی اے پولیس کے ہتھے چڑھ گئے
کامرہ کینٹ:سی آئی اے پولیس اٹک کی شاندار کاروائی 2کار لیفٹر رنگے ہاتھوں گرفتارساتھیوں کو چھڑانے کے لیے پولیس پر فائرنگ 2خواتین سمیت ایک کارلیفٹر فرار ہونے میں کامیاب، تفصیلات کیمطابق کامرہ،قطبہ موڑ میں آئے روز وارداتوں میں اضافے پر قابو پانے اور علاقہ میں خوف وہراس پھیلانے اور امن کی فضاء کو خراب کرنے والے مجرموں کو پکڑنے کے لیے ڈی ایس پی سی آئی اے راجہ فیاض الحق نے خصوصی ٹیم اے سی ایل سی تشکیل دی جس میں ASI عامرہمراہ ٹیم تشکیل دی گئی جس پر سی آئی اے پولیس کے جوانوں نے بڑی مہارات اور ہوشیاری و حاضر داماغی سے کامرہ،قطبہ موڑ ایریا و بازار میں عوام کی آمد ورفت پر گہری نظریں جمائی رکھی۔ جیسے ہی کارلیفٹر وں پر شک کیا اور پیچھا کیاتو وہ شک یقین میں بدل گیا اور دونوں کارلیفٹر رنگے ہاتھوں پکڑ ے گئے،مجرموں کو لے جاتے ہوئے کار لیفٹر وں کے باقی ساتھی 2خواتین اور ایک مرد نے پولیس پر فائرنگ کردی اپنے ساتھی کو چھڑانے کے لیے جیسے ہی فائر نگ کی تو وہ تینوں اپنی جان بچاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جس پولیس نے فوراََ ناکہ بندی کی اور انکی تلاش جاری ہے،اس کاروائی پر حلقہ عوام نے ڈی ایس پی سی آئی اے راجہ فیاض الحق و انکے ٹیم کو زبرداست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور سہرا۔
